بالی وڈ اداکار نے بگ باس میں سلمان کی جگہ لینےکی خواہش ظاہر کردی

 بالی وڈ  اداکار  ڈینو موریا کا کہنا ہے کہ وہ بگ باس میں میزبان سلمان خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔



ایک انٹرویو میں اداکار ڈینو موریا نے کہا کہ انہیں ہر سال بگ باس میں حصہ لینے کیلئے بلایا گیا لیکن ان کے پاس جانے کیلئے وقت نہیں تھا کیونکہ وہ بیک وقت تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔



انہوں نےکہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں چار مہینے تک گھر میں بند رہ سکتا ہوں، شاید اگر میں 20 سال کا ہوتا تو میں یہ کرتا لیکن اب میں زندگی کے اس حصے میں نہیں ہوں جہاں میں خود کو بندکرنا چاہوں۔


اداکار کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ بگ باس میں ایک امیدوار کی حیثیت سے نہیں جانا چاہتے بلکہ شو کی میزبانی چاہتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھے سلمان خان کا کام دیں گے تو میں کروں گا، میں بگ باس کا شو رنر بنوں گا اور  میں ایک شاندار کام بھی کروں گا، اگرچہ سلمان خان اپنے کام میں ماہر ہیں اور میں ان سے پیار کرتا ہوں۔


واضح رہےکہ سلمان خان مشہور شو بگ باس کی میزبانی کافی عرصے سے کر رہے ہیں اور فینز کی جانب سے ان کی میزبانی کو پسند بھی کیا جاتا ہے۔

Previous Post Next Post