کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام شادی والے دن پتہ چلا

 بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور شادی سے قبل سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف تھیں۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام شادی والے دن پتہ چلا تھا اور جب ان پر یہ راز کھلا تو وہ حیران ہی رہ گئیں۔

 شادی والے دن کرینہ کپور کو پتہ چلا کہ سیف علی خان کا اصلی نام ساجد علی خان پٹودی تھا جو اُنہوں نے بعد میں تبدیل کروا کر سیف علی خان رکھا تھا۔


تاہم کرینہ اور سیف  کی شادی کے سرٹیفکیٹ پر بھی سیف علی خان کا نام ساجد علی خان پٹودی درج ہے۔

بھارتی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے خود ایک انٹرویو کے دوران اپنا نام تبدیل کروانے اور کنیت ’پٹودی ‘ ہٹانے سے متعلق  انکشاف کیا تھا کہ اُن کے نام سے پٹودی اُن کے والد نے ہی ہٹوایا تھا۔

سیف علی خان نے اس کی وجہ بھی بتائی تھی اور کہا تھا کہ  ہندوستان میں شاہی ریاستوں کا رواج ختم ہو رہا ہے اسی لیے اُن کے والد منصور علی خان پٹودی نے بھی پٹودی سر نیم کو اپنے نام سے ہٹوا دیا تھا۔


واضح رہے کہ شادی سے قبل کئی برس تک کرینہ کپور اور سیف علی خان میں ایک رومانوی رشتہ قائم تھا، جوڑے کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر  ہیں۔

Previous Post Next Post