قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور اس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم اورشرکاء نے ڈیسک بجا کر ڈی جی آئی ایس آئی کو شاندار کارنامے پر شاباش دی اور کہا کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کرنا بڑا کارنامہ ہے، انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام کو گرفتار کرنا پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا کہ بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی رہنما کی گرفتاری دنیا میں دوسرا اور پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن ہے، یہ آپریشن انٹیلی جنس کے شعبے میں ایک نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔