پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل ہوچکی، چینی 25 روپے فی کلو مہنگی ہونے سے ملز کو 115 ارب کا فائدہ ہوا۔
کین کمشنر کے تحت ہونے والی تحقیقات میں اسمگلنگ میں ملوث ملز مالکان اور ڈیلرز کا بھی پتا چلایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی کہ چینی کون سے راستوں سے سرحد پار بھیجی گئی۔
گزشتہ چند روز میں مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں پچیس سے تیس روپے تک اضافہ ہوچکا، ایک کلو چینی ایک سو تیس روپے تک جاپہنچی ہے۔