مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی بہنیں ہلاک

 مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی بہنیں ہلاک ہو گئیں۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مغربی کنارے میں فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھی 2 اسرائیلی بہنیں بھی ہلاک ہو گئیں۔


اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی یہودی بستی حمرہ کے قریب اسرائیلی اور فلسطینی گاڑیوں کے درمیان تصادم کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر  پہنچے اور دیکھا کہ ایک اسرائیلی گاڑی میں تین افراد سوار تھے، جن کو گولی مار دی گئی تھی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی ایک بہن کی عمر 16 برس اور دوسری کی عمر 20 سال تھی جبکہ  ان کی والدہ بھی گاڑی میں موجود تھی جو  فائرنگ میں شدید زخمی ہوئیں۔


برطانیہ کے وزیر خارجہ کومن ویلتھ اور ترقیاتی دفتر کے مطابق دونوں بہنیں برطانوی شہریت کی بھی مالک تھیں۔

Previous Post Next Post