بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اپنے داماد کرکٹر کے ایل راہول کی خراب کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ میں کے ایل راہول کو کرکٹ کھیلنا نہیں سکھا سکتا۔
بھارتی کرکٹر کے ایل راہول ان دنوں اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں جس پر اداکار سنیل شیٹی نے اپنے داماد کی حمایت کی ہے۔
اداکار سنیل شیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم ناکامی یا کامیابی پر تبصرہ نہیں کرتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بچے حالات سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم ان سے پیارکرتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ میں کے ایل راہول کو کرکٹ کھیلنا نہیں سکھاسکتا، وہ ملک کیلئے کرکٹ کھیلتا ہے نہ کہ گلی کی کرکٹ کھیل رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ابھی مشکل وقت چل رہا ہے لیکن وہ دوبارہ محنت کرنے اور کھیلنے کیلئے تیار ہے، یہ فلمیں نہیں جہاں پوری ٹیم اٹھ کر باہر چلی جائے، کرکٹر کو میدان میں اکیلے جانا ہوتا ہے بال کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور کھیلنا ہوتا ہے۔
اداکار کی جانب سے کہا گیا کہ کرکٹر راہول کھیلےگا اور آگے بھی کھیل جاری رکھےگا۔