سلمان خان نے کس بھارتی اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تھا؟ تازہ انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ خان شادی نہ کرنے پر مشہور ہیں لیکن ماضی میں وہ معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کے والد سے شادی کی درخواست کرچکے ہیں۔



سوشل میڈیا پر نوے کی دہائی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہیں جس میں سلمان خان بتاتے ہیں کہ وہ جوہی چاؤلہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔


اداکار نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکارہ کے والد سے بات کی تو انہوں نے انکار کردیا شاید میں ان کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔

جوہی چاؤلہ اور سلمان خان نے صرف ایک فلم میں ساتھ کام کیا ہے اور وہ کامیڈی فلم ’دیوانہ مستانہ‘ تھی، اس میں انیل کپور اور گووندا بھی تھے۔


اداکارہ نے 1995 میں ایک بزنس مین جے مہتا سے شادی کرلی جن سے ان کے دو بچے، ایک بیٹی جہانوی اور بیٹا ارجن ہے۔

Previous Post Next Post