بانی ایم کیو ایم کا پراپرٹی کیس کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا اعلان

 لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے پراپرٹی کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔



پراپرٹی کیس ہارنے کے بعد اپنے قانونی ماہرین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں الطاف حسین نےکہا کہ عدالت کا فیصلہ سراسر یکطرفہ اور افسوسناک ہے، وکلا کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی تیاری کرنے کا کہہ دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ فیصلے سے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، جج کے فیصلے میں تضاد ہے، فیصلہ سنا کر لکھا ہے کہ مزید سماعت کی بھی ضرورت ہے، فیصلے پر جشن منانے والے جیت کر بھی ہار گئے۔


بانی ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے سماعت کے دوران ہمارے پیش کردہ حقائق، ثبوت اور شواہد کو نظر انداز کیا گیا۔

Previous Post Next Post