جب نک نے ٹوئٹر پر پہلی بار میسج کیا تو میں ایک رشتے میں تھی: پریانکا کا انکشاف

 بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جونس سے بات چیت شروع ہوئی تو وہ پہلے سے ہی کسی اور کے ساتھ تعلق میں تھیں۔



حال ہی میں امریکی پوڈکاسٹ کو دیے انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ کس طرح ان کی اور نک کی بات چیت کا آغاز ہوا جب کہ نک جونس ہی تھے جنہوں نے پہل کی۔


پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ '2016 کی بات ہے جب نک کی جانب سے مجھے ٹوئٹر پر پہلی بار میسج بھیجا گیا تھا، اس وقت میں اس سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی کیونکہ میں کسی اور کے ساتھ قریبی رشتے میں تھی اور میں نک سے ایک دہائی  بڑی بھی تھی'۔

اداکارہ نے کہا 'یہ وہ وقت تھا جب میراطویل رشتہ اختتام کی جانب تھا، میں نے اور نک نے چیٹنگ شروع کی، اس وقت میں 35 اور نک 25 برس کا تھا، میں اس وقت سنجیدگی سے شادی کا سوچ رہی تھی، اسی لیے میں نے نک سے بات کرنا بند کردی کیونکہ مجھے لگا اس سے کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا'۔



پریانکا نے کہ 'میں نہیں جانتی تھی کہ نک اندر سے 75 برس کا آدمی ہے جس کی عمر 25 پر اٹک گئی ہے، بعدازاں ہماری بات چیت شروع ہوگئی'۔


پہلے میسج کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ 'نک نے مجھے ٹوئٹر پر پہلا میسج بھیجا کہ ہمارے کچھ مشترکہ دوستوں کا خیال ہے کہ ہمیں ملاقات کرنی چاہیے، میں نے اس میسج کا جواب دینے میں ایک دن لگایا'۔


پریانکا کے مطابق انہوں نے نک سے پرسنل میسج کرنے کا کہا کیونکہ سوشل میڈیا ٹیم ٹوئٹر کے میسجز پڑھ سکتی تھی۔

بعدازاں دونوں کی ملاقات 2017 میں آسکرز ایوارڈز اور پھر میٹ گالا میں ملے، مئی 2018 میں دونوں کی باقاعدہ ملاقاتیں شروع ہوئیں اور دسمبر 2018 میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

Previous Post Next Post