رنویر اور دپیکا نے علیحدگی کی افواہوں پر ’فل اسٹاپ‘ لگا دیا؟

 بھارتی فلم اسٹار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی جوڑے کے تعلقات میں تناؤ اور علیحدگی کی افواہوں پر فل اسٹاپ لگ گیا۔



چند روز قبل دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا اور جوڑے سے متعلق علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم اب اسی تقریب کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تمام افواہوں نے دم توڑدیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کھیلوں سے متعلق ایک تقریب کی نئی ویڈیو میں اداکار رنویر سنگھ کو اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلرٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی پہلی ’فلم اوم شانتی اوم‘ کا ایک مشہور ڈائلاگ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’جب کسی چیز کو سچے دل سے چاہو تو ساری کائنات اسے آپ سے ملانے کی کوشش کرتی ہے‘، جس کے جواب میں رنویر سنگھ اپنی فلم ’گولیوں کی رس لیلا، رام لیلا‘ میں اپنے کردار رام کا ڈائلاگ دوہرا دیتے ہیں ’مجھ سے پوچھو تو اس کی گارنٹی دے سکتا ہوں۔


واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کو 4 سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے، فلم نگری میں کہا جاتا ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرنے کا کوئی موقع ضایع نہیں کرتے۔

Previous Post Next Post