چین نے رواں سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق معاشی ترقی کے ہدف کا اعلان چینی وزیراعظم نے سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس کے موقع پرکیا۔
تقریباً 5 فیصد معاشی ترقی کا ہدف گزشتہ دہائیوں کا کم ترین ہدف ہے۔
چین نے دفاعی بجٹ 7.2 فیصد بڑھانےکا اعلان کیا ہے جو 225 ارب ڈالر بنتا ہے۔
چین کا اس سال تقریباً 12 ملین نئی ملازمتیں پیدا کرکے شہری بے روزگاری کی شرح کو 5.5 فیصد تک لے جانے کا ارادہ ہے۔