امیر ممالک غریب ممالک کو شرح سود میں اضافے سے تنگ کر رہے ہیں، انتونیوگوتریس

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے  غریب ممالک کے خلاف امیر ممالک کے حربوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ  امیر ممالک  غریب ممالک کو شرح سود کی اضافی قیمتوں سے تنگ کر  رہے ہیں۔



قطرمیں 46کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ دولت مندقوموں کو معیشتوں کے فروغ اور  صحت و تعلیم بہتربنانےکے لیے سالانہ 500 ارب  ڈالر دینے چاہئیں۔


 انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ انویسٹمنٹ کمپنیاں شرح سود بڑھا رہی ہیں، توانائی کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں، قرضوں میں ڈوبےکم  وسائل والے ممالک کو  معاشی ترقی کے چیلنج  درپیش ہیں، عالمی مالیاتی نظام اپنے فائدے کے لیے امیر ممالک نے ڈیزائن کیا۔


 سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ غریب ریاستیں غربت کے بدترین طوفان میں پھنسی ہوئی ہیں،  امیر ممالک غریب ریاستوں کو موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے میں مدد کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر دینے میں ناکام رہے ہیں۔

Previous Post Next Post