آڈیو لیک: ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ڈیل سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے بعد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کےخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔



ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے  وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے اور شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی، شوکت ترین قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی آڈیو لیک پر تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا تھا اور شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اُس وقت کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آئی تھی۔

Previous Post Next Post