رحیم یارخان میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں نوجوانوں، شہریوں، اقلیتی برادری اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام، نیازی کالونی سے، مہنگائی مکاو ملک بچاو، احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی سینئر نائب صدر حسن خان نیازی نے کی۔
احتجاجی ریلی میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور مہنگائی کی روک تھام کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر حسن نیازی کا کہنا تھا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے، ہر چیز کا ریٹ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ملک کی سلامتی اور معاشی بہتری کے لئیے جلد از جلد نئے انتخابات کروائے جانا ضروری ہیں۔ غریب اس مہنگائی کی وجہ سے خوار ہو رہا یے، دو وقت کی روٹی ملنا بھی مشکل ہو گئی ہے۔
احتجاجی ریلی دعا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔