کلاسیکل سنگر نعیم عباس روفی نے پاکستانی گلوکاروں کے نشہ آور ادویات لینے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں نعیم عباس روفی نجی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ گلوکاری کیلئے چرس بہت ضروری ہے، اگر چرس نہیں لگاؤگے تو پرفارم نہیں کرپاؤگے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
یہ بھی پڑھیں
نشہ کرکے سویا، بھوک لگنے پر جاگا تو پتہ چلا 2 دن ہو چکے: سنجے دت کا انکشاف
اداکارہ مدیحہ شاہ پر 22 سالہ نوجوان کو نشہ کرانے کا الزام
میزبان کے سوال پر نعیم عباس نے انکشاف کیا کہ ’گلوکاری کیلئے چرس ضروری نہیں ہے، انڈسٹری میں چرس صرف2 لوگوں نے پی ہے، ان دو شخصیات کی وجہ سے ہی شاید لوگوں نے یہ سوچ لیا کہ چرس پینے سے گلا ٹھیک ہوتا ہے لیکن وہ شخصیات اتنی بڑی تھیں کہ آج گلوکار چرس ان کی وجہ سے پیتے ہیں لیکن میں ان شخصیات کا نام نہیں لوں گا، لوگ سوچتے ہیں اُن کا گلا چرس سے ٹھیک ہوتا تھا تو ہمارا بھی ٹھیک ہوجائے گا، ہم بھی ان کی طرح پرفارم کریں گے