مودی سرکار کی بڑھتی نا انصافیاں اور مظالم سے تنگ آکر سکھ کمیونٹی اپنی حفاظت میں ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی ہے اور بھارت میں خالصتان کے حامی سکھوں اور پولیس میں تصادم کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
ہندوستان میں ناانصافی اور شدت پسندی کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے حامیوں کی جانب سے سکھ رہنما طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اجنالہ تھانے پر دھاوا بولا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم میں پولیس اہلکار اور تنظیم کے کارکنان زخمی ہوئے۔
بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر قبضہ بھی کر لیا۔
یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے بعد برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں سکھوں کی آزاد ریاست کے حوالے سے ریفرنڈم بھی ہو چکے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔