راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے خطیر معاوضہ وصول کرتے ہیں جس کا انکشاف گلوکار نعیم عباس روفی نے کیا۔



یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم عباس روفی نے کہا کہ 'پاکستان کے سب سے مہنگے ترین گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ہیں'۔


کانسرٹ میں پیسے لینے کے سوال پر گلوکار نے انکشاف کیا کہ 'راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم امریکا میں اپنے ایک کانسرٹ کے لیے تقریباََ 70 ہزار  ڈالرز یعنی ایک کروڑ 96 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں'۔


انہوں نے بتایا کہ 'پاکستان میں یہ ایک کانسرٹ کرنے کے تقریباََ 80 لاکھ یا پھر پورے ایک کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، اگر اُنہیں کسی کارپوریٹ ایونٹ میں بہت بڑا جھٹکا دینا ہو  تو پھر یہ 2 کروڑ روپے تک کی ڈیمانڈ بھی کردیتے ہیں'۔


نعیم عباس روفی نے یہ بھی بتایا کہ 'راحت فتح علی خان شادی کے پروگرام میں بھی پرفارم کرلیتے ہیں لیکن عاطف اسلم نہیں کرتے۔

Previous Post Next Post