پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب پریمیئر گریمی ایوارڈز میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔
عروج آفتاب نے تقریب میں پہلی بار ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ہمراہ اردو گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
گلوکارہ عروج آفتاب اور انوشکا شنکر کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں نامزد ہوا تھا۔