قومی کرکٹر شاداب خان نے پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ میں پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں افتخار احمد کے 6 چھکوں پر دلچسپ تبصرہ کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں افتخار احمد نے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیر کھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا۔
شاداب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ لیکن منسٹر صاحب کو ہلکا نہ لیں وہ آپ باؤنس بیک بھی کرسکتے ہیں۔
شاداب نے لکھا کہ کوئٹہ میں لوگوں کی محبت اور تعاون دیکھ کر خوشی ہوئی وہ بہترین کے قابل ہیں۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے اننگز کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے مار کر اپنی ٹیم کا اسکور 184 رنز تک پہنچایا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اوور میں 6 چھکے مارنا بڑی بات اور کھانا حوصلے کی بات ہے، وہاب کی افتخار سے گفتگو کی ویڈیو وائرل
نمائشی میچ میں سرفراز الیون نے بابر اعظم الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی جس میں افتخار احمد کے ناقابل شکست 94 رنز کی جارحانہ اننگز بھی شامل تھی۔