قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی بارات پر کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کی تیار کردہ شیروانی پہنی۔
گزشتہ روز شاداب خان اپنی دلہن لینے ثقلین مشتاق کے گھر پہنچے تھے جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
شاداب خان نے اپنی بارات پر سفید شیروانی اور سفید رنگ کے قلا کا انتخاب کیا تھا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خاصا سراہا گیا۔
ڈیزائنر عالمگیر ہمایوں کے مطابق شاداب کی شیروانی کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار ہے۔
دوسری جانب ہمایوں عالمگیر نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں شاداب ولیمے کے ڈریس بلیک تھری پیس کا انتخاب کررہے ہیں۔
ہمایوں عالمگیر کے مطابق شاداب کے اس سیاہ تھری پیس کی قیمت 85 ہزار ہے۔