مریم نفیس کے شوہر کو 'گن پوائنٹ' پر لوٹ لیا گیا

 پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کو گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا۔



انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوری میں مریم نے واقعے کی تفصیلات لکھیں اور بتایا کہ ایک اذیت ناک رات گزر جانے کے بعد میں اس بات کو مزید اپنے اندر نہیں رکھ سکتی، میرے شوہر کو گزشتہ شام شوٹ سے واپس آتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔


مریم نے اسٹوری میں لکھا کہ 'یہاں فکرمند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا، یہ سوچ کہ کسی نے امان کے سر پر بندوق رکھی، یہ اس سمیت ہم سب کے لیے ایک صدمے جیسی ہے'۔

Previous Post Next Post