راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس نے بھی انہیں گرفتار کیا اس کی حکومت ختم ہوئی۔
پولی کلینک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، میری گھڑیاں اور پیسے لیےگئے، ملازموں کو مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹوکی حکومت ہو یا نوازشریف کی جس نے مجھےگرفتارکیا وہ ختم ہوئی، ہم امپورٹڈ حکومت ختم کرکے رہیں گے، 15 فروری کے بعد نقشہ بدل جائے گا، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، سب سن لیں یہ نواز شریف کی سیاسی موت ہے، ان کو خوف ہے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے, شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔