پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا کرنے والے مبینہ حملہ آور کی پولیس لائنز میں داخل ہوتے وقت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
جیو نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملےکا مبینہ ملزم 12 بج کر33 منٹ پر خیبر روڈ پولیس چیک پوسٹ سے پولیس لائنز میں داخل ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پولیس یونیفارم پہن رکھا ہے اور اس کے سر پر ہیلمٹ بھی ہے، ملزم نے اپنی شرٹ پر چادر اوڑھی رکھی ہے اور وہ موٹرسائیکل خراب ہونے کا ڈرامہ کر کے اسے دھکا لگا کر اندر کی طرف لے جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں۔