بالی وڈ کےسلیبر ٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اداکارہ کیارا ایڈوانی کے عروسی لباس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا 7 فروری کے روز جیسلمیر کے عالیشان ہوٹل سوریا گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں کیارا کے عروسی لباس کے ہرطرف چرچے تھے۔
تاہم اب کیارا ایڈوانی کے شادی کے جوڑے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ کیارا کے عروسی لباس کو 200 کاریگروں نے 6700 گھنٹوں کی محنت سے تیار کیا۔
منیش ملہوترا کی انسٹا پوسٹ کے مطابق کیارا کے خوبصورت عروسی جوڑے کے ساتھ تیار کی گئی خوبصورت ڈائمنڈ جیولری بھی منیش ملہوترا کلیکشن کی تیار کردہ تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے شادی کے روز پنک کلر کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ کیارا کی گرین رنگ کی قیمتی ڈائمنڈ جیولری نے ان کی تیاری کو چار چاند لگادیےتھے۔