اب 20 سال بعد 21 سے 23 فروری کے درمیان جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹور میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں 20 سال پہلے کھیلے گئے کھلاڑیوں کے بیٹوں نے اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور حیرت انگیز طور پر اس مرتبہ جنوبی افریقی بولر کے بیٹے نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے بیٹے کو دونوں مرتبہ آؤٹ کیا۔
اس کے علاوہ 2003 اور 2023 میں ہونے والے ان دونوں میچز میں اور بھی چیزیں مشترکہ ہیں۔
2003 کے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے چندرپال بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے تھے جب کہ ان کا بیٹا بھی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے اور دونوں باپ اور بیٹا میچ کی دونوں اننگز میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسی طرح جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مکھایا این ٹینی کا بیٹا بھی فاسٹ بولر ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 فروری سے 4 مارچ جب کہ دوسرا میچ 8 سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا۔