بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر نے بھارت پہنچنے کے بعد پاکستان میں دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹول کے دوران جاوید اختر نے پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔
اب جاوید اختر نے بھارت میں ایک تقریب کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کے حوالے سے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بیان دینے کے بعد مجھے لگا ایسے ایونٹس میں نہیں جانا چاہیے لیکن یہاں (بھارت) آیا تو لگا پتہ نہیں تیسری عالمی جنگ جیت کر آیا ہوں‘۔
خیال رہے کہ شوبز شخصیات نے بھی جاوید اختر کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا