بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں خاوند نے بیوی سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو اس نے شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینک ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبو نامی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا جس میں اس نے بتایا کہ واقعہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب اس نے اپنی اہلیہ پونم سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔
ڈبو کے مطابق ہمارا جھگڑا اسی بات پر شروع ہوا کہ وہ گھر دیر سے آئی تھی، لڑائی کرتے ہوئے پونم نے باتھ روم سے تیزاب اٹھایا اور اس کے منہ پر پھینک دیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈبو اسپتال میں زیر علاج ہے جس کا چہرہ بری طرح متاثرہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پونم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔