تانڈہ ڈیم سے مزید 13 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، اموات 30 ہوگئیں

 کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 13 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ 



واقعے میں جاں بحق ہونے والے 7 بچوں کی تدفین  کردی گئی ہے جبکہ کشتی بان، محمکہ ایریگیشن کے ایکسی این کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زیر علاج بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ ڈیم میں گذشتہ روز کشتی الٹنے سے 25 سے30کے قریب مدرسے کے بچے اور کشتی بان ڈوب گئے تھے جن میں سے 6کو بچا لیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کو اسپتال لے جانے کے  بعد  ورثاء کے حوالے کیا جا رہا ہے۔


ڈپٹی کمشنر کے مطابق کشتی میں ملاح اور معلم سمیت 40 بچے سوار  تھے، حادثہ کشتی میں اوور لوڈنگ کی  وجہ سے پیش آیا، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو  آپریشن روک دیا گیا ہے جسے کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Previous Post Next Post