بھارتی شہری نے کورونا وائرس سے مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنوا ڈالا

 کولکتہ کے ایک شہری نے بیوی کا سلیکون مجسمہ بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے خرچ کر دیے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگا جس کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ  جگہ تھی۔

پینسٹھ  سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے مجسمہ بنایا، گھر میں آنے والا ہر شخص مجسمے کو دیکھ کر تجسس میں پڑ جاتا ہے اور اسے یوں لگتا ہے کہ  کوئی زندہ خاتون بیٹھی ہیں۔

Previous Post Next Post