صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں یقین میں بدل گئیں

 کراچی: پاکستان شوبز کی ورسٹائل اداکارہ صنم سعید کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔



سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے قیاس آرائیں کی جارہی ہیں کہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مگر سالِ نو کے آغاز پر اداکارہ صنم سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے بعد اداکارہ کی محب مرزا سے شادی کی افواہیں یقین میں بدل گئیں ہیں۔

صنم نے انسٹاگرام پر سال 2022 کی جھلکیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں محب مرزا ان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ محب کے ساتھ کئی رومانوی تصاویر بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ ان دونوں اداکاروں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

Previous Post Next Post