مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار آسان نکات

 کووڈ 19 کا زور تو اب کافی حد تک کم ہوگیا ہے مگر فلو اور موسمی نزلہ زکام اس موسم میں عام ہوتے ہیں۔

تو ان عام بیماریوں سے بچنے یا ان سے متاثر ہونے پر جلد صحتیابی کے لیے مضبوط مدافعتی نظام ضروری ہے۔


مردوں کی وہ عام غلطی جو گنج پن کا شکار بناسکتی ہے

درحقیقت صرف موسم سرما میں ہی نہیں بلکہ پورے سال بیماریوں سے تحفظ کے لیے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کا واحد مؤثر ذریعہ صحت کے لیے مفید معمولات کو طرز زندگی کا حصہ بنانا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کو چند عام چیزوں کو اپنے معمولات کا حصہ بنالینا چاہیے۔

یہ بہت آسان عادات ہیں جن کو اپنانا زیادہ مشکل بھی نہیں مگر ان کے تسلسل کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والی عادات

ماہرین نے اس حوالے سے چند نکات کے بارے میں بتایا ہے جن پر عمل کرکے پورے سال خود کو متعدد امراض سے بچانا ممکن ہے۔

1۔ فائبر سے بھرپور غذائیں جیسے اسٹرابیری، ناشپاتی، سیب، کیلے، گاجر، چقندر، پالک، ٹماٹر، پھلیاں، دالیں، لوبیا، چنے، جو، پاپ کورن، بادام اور دیگر کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے یا پروبائیوٹیکس والی غذائیں جیسے دہی کے استعمال سے بھی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ممکن ہے۔


۔ چینی کا استعمال کم از کم کریں۔

۔ ورزش کو معمول بنائیں۔

۔ 7 سے 8 گھنٹے نیند کو یقینی بنائیں۔

۔ الکحل اور تمباکو نوشی سے گریز کریں۔

۔ صحت مند وزن کو برقرار رکھیں۔


7۔ اکثر ہاتھ دھونے جیسی بیماریوں سے بچانے میں مددگار احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔


۔ تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں۔

۔ پانی کی مناسب مقدار پینا عادت بنائیں۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا کیوں ضروری ہے؟

امراض سے تحفظ سے ہٹ کر بھی مضبوط مدافعتی نظام ہمارے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

عمر میں اضافے کو روکنا تو ممکن نہیں مگر مضبوط مدافعتی نظام ہر عمر میں صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ زندگی کا دورانیہ بھی بڑھتا ہے۔

اسی طرح مضبوط مدافعتی نظام سے ڈپریشن، انزائٹی اور دیگر ذہنی امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Previous Post Next Post