کراچی: گلشن اقبال 13 ڈی کےکوچنگ سینٹر میں فائرنگ، طالبعلم جاں بحق

 کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کوچنگ سینٹر میں فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔



زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زندگی کی بازی ہار گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوچنگ میں کچھ طلبہ کا جھگڑا ہوا تھا جس پر انتظامیہ نے صلح کرادی تھی۔

پولیس کے مطابق آج ایک نوجوان اپنے ہمراہ لڑکوں کو لایا اور فائرنگ کی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Previous Post Next Post