بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان جتنے بڑے اداکار ہیں اتنے ہی بڑے انسان بھی ہیں، وہ لوگوں کی مدد کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں چھوڑتے، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہوتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بارپھر سلمان خان نے اپنے ایک ایسے مداح کی خواہش پوری کردی جو ان سے ملنے کے لیے 5 دن میں 1100 کلومیٹر سائیکل چلا کر ممبئی ان سے ملنے آیا۔
رپورٹس کے مطابق مداح سلمان خان کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دینے اور ان سے ملاقات کرنے کی خواہش لیے جبل پور سے 1100 کلومیٹر سائیکل چلا کر ممبئی پہنچا۔
تاہم جب مداح سلمان خان سے ملنے ان کی رہاشگاہ آیا تو بالی وڈ کے بھائی جان نے نہ صرف اس سے ملاقات کی بلکہ اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان نے 57 ویں سالگرہ منائی ، ہر سال کی طرح اس سال بھی انہوں نے شاندار برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا جس میں شاہ رخ خان سمیت کئی بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔