2023 میں اڑان بھرنے والا طیارہ واپس 2022 میں پہنچ گیا

 سیئول/سان فرانسسکو: امریکی مسافر بردار طیارہ حیران کن طور پر یکم جنوری 2023 کو اڑان بھر کر واپس 2022 میں پہنچ گیا۔



جی ہاں! مسافر بردار طیارے نے حقیقت میں حال سے ماضی میں سفر کیا، لیکن ٹائم ٹریول دنیا کے مختلف ٹائم زونز کے باعث ممکن ہوا۔


یونائٹیڈ ائیرلائنز کے بوئنگ 777-300 طیارے نے یکم جنوری 2023 کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے 12 بج کر 29 منٹ پر اڑان بھری اور 31 دسمبر 2022 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر امریکی شہر سان فرانسسکو میں لینڈ ہوا۔

واضح رہے کہ مختلف ٹائم زونز کے باعث سیئول، امریکی شہر سان فرانسسکو سے 17 گھنٹے آگے ہے۔

Previous Post Next Post