امریکا کی آر بونی گیبریل مس یونیورس

 


امریکا کی آر بونی گیبریل نے کائنات کی سب سے خوبصورت حسینہ (مس یونیورس) کا اعزاز جیت لیا۔



امریکی شہر نیو اورلینز میں 71 ویں مس یونیورس مقابلے کا انعقاد ہوا۔

اس مقابلے میں دنیا بھر سے 84 خواتین نے شرکت کی تھی اور مس امریکا کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی آر بونی گیبریل مس یونیورس بننے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔

اس سال پہلی بار شادی شدہ اور ماں بن جانے والی خواتین کو بھی مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

28سالہ آر بونی گیبریل پہلی فلپائنی نژاد امریکی خاتون ہیں جو مس یونیورس بننے میں کامیاب ہوئیں۔



دلچسپ بات یہ ہے کہ مس یونیورس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال رکھی گئی تھی اور آر بونی گیبریل پھر بھی اس ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

وینزویلا کی ایمنڈا ڈیوڈمیل  کے حصے میں دوسرا جبکہ ڈومینکن ری بپلک کی اینڈرینا مارٹینز کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔

آر بونی گیبریل فیشن ڈیزائنر ہیں جو ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ہیں اور ماحولیاتی بہتری کو ترجیح دیتی ہیں۔

Previous Post Next Post