نیپال میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 68 مسافر سوار تھے جس میں 15 غیر ملکی مسافر بھی تھے جب کہ جہاز کے عملے کی تعداد 4 تھی۔
طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد ائیرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو حکام نے اب تک 67 افراد کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ائیر پورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین باشندے سوار تھے جب کہ طیارے میں آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹائن کا ایک ایک باشندہ تھا۔