بالی وڈ کے دبنگ خان نے اداکارہ کترینہ کیف سمیت ان اداکاروں کے نام بتائے ہیں جن کے ساتھ وہ بگ باس کے گھر میں رہنا چاہیں گے۔
معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن کامیابی سے جاری ہے، 14 جنوری کی قسط میں سلمان خان نے معروف میزبان اور اداکارہ سیمی گریوال کو مختصر انٹرویو دیا۔
سیمی گریوال نے سلمان سے سوال کیا کہ 'اگر آپ بگ باس کے گھر میں جانا چاہیں تو اپنے ساتھ کون سے اداکاروں کو لے کر جانا چاہیں گے؟ اس کے جواب میں سلمان خان نے فوری سنجے دت اور شاہ رخ خان کا نام لیا۔
بعدازاں سلمان نے کہا کہ 'اب 2 اداکار ہوگئے ہیں تو کچھ اداکارائیں بھی ہونی چاہئیں، تو میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور شلپا شیٹی کو ساتھ لے جانا چاہوں گا'۔
پھر اداکار نے تھوڑا وقفہ لیا اور کہا کہ 'میں چاہوں گا کترینہ بھی ساتھ جائیں، کافی مزہ آئے گا'۔
سلمان خان کے جواب پر سیمی گریوال فوراً بولیں کہ 'میں یہ نام سننے کا انتظار کر رہی تھی'۔
شو کے پرومو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔