چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک ماہ کے دوران کورونا سے تقریباً 60 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
چین کے بیورو آف میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ جیاویا ہوئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا چین میں کورونا میں مبتلا افراد کے اسپتال میں داخلے کی تعدادکم ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین میں کورونا میں مبتلا شدید بیمار افراد میں اکثریت بزرگوں کی ہے، ملک میں 8 دسمبر 2022 سے 12 جنوری 2023 کے دوران کورونا سے 59 ہزار 938 اموات ہوئیں۔
چین میں کورونا کی حالیہ لہر میں یومیہ 5 ہزار اموات ہونے کا انکشاف
چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے کی زد پر موجود افراد کے لیے مانیٹرنگ اور مینجمنٹ کو مضبوط کریں گے، دیہی علاقوں میں ادویات، طبی آلات اور عملےکی تعداد بڑھائیں گے۔
چینی حکام کے مطابق کورونا اموات کا اندازہ لگانے کا چین کا معیار دیگر بڑے ممالک کے معیار کے مطابق ہے۔