رندیپ ہودا گُھڑ سواری کے دوران بے ہوش ہوکر گرگئے، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

 بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا گھڑ سواری کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑے جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رندیپ ایک پروفیشنل گھڑ سوار ہیں جن کا ذاتی گھوڑوں کا اصطبل بھی ہے تاہم اداکار گھوڑے سے چکر کھاکر گر پڑے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

اداکار کو فوری ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے رندیپ کو کچھ روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رندیپ نے اپنے نئے پروجیکٹ 'سوارکر' کے لیے 22 کلو وزن کم کیا جس کے باعث اندیشہ ہے کہ رندیپ کے گھوڑے سے گرنے کی وجہ یہ ہی تھی اور  اتنا وزن کم ہونے کے بعد ممکن ہے کہ اداکار کے گھٹنے کے گرد پٹھے کمزور ہوگئے ہوں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ گھوڑنے سے گرنے کے باعث رندیپ ہودا کے گھٹنے اور ٹانگ متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہوسکتا ہے اداکار کی ٹانگ کا دوبارہ آپریشن کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فلم رادھے کی شوٹنگ کے دوران رندیپ زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ٹانگ کا آپریشن کرنا پڑا تھا۔

Previous Post Next Post