اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے

 اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے  35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔



جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان کے نام درج ذیل ہیں


مراد سیعد

عمر ایوب

اسد قیصر

پرویز خٹک

عمران خٹک

شہریار آفریدی

علی امین خان

نور الحق قادری

راجہ خرم شہزاد نواز

علی نواز اعوان

اسد عمر

صداقت علی خان

غلام سرور خان

شیخ راشد شفیق

شیخ رشید احمد

منصور حیات خان

فواد احمد

ثنا اللہ خان مستی خیل

محمد حماد اظہر

شفقت محمود خان

ملک محمد عامر ڈوگر

شاہ محمود قریشی

زرتاج گل

فہیم خان

سیف الرحمان

محمد عالمگیر خان

سید علی حیدر زیدی

آفتاب حسین صدیقی

عطا اللہ

آفتاب جہانگیر

محمد اسلم خان

محمد نجیب ہارون

محمد قاسم خان سوری

عالیہ حمزہ

کنول شوذب


خیال رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان  نےاس وقت کے وزیر اعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فور طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں تاہم اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔


28 جولائی 2022 کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے تھے۔


جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان شامل تھے۔

Previous Post Next Post