امریکی سائفر کے ذریعے مبینہ سازش کے تحت عمران خان کی حکومت ہٹانےکی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کوکریں گے۔
درخواستیں مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کے لیے دائر کی گئی تھیں تاہم رجسڑار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا تھا۔
درخواست گزاران نے رجسڑار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائرکر رکھی ہیں۔