کراچی میں بخار اور جسم درد کی دوا غائب

  کراچی میں بخار  اور جسم میں درد کی دواؤں کی قلت کے باعث شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



شہر میں جسم درد اور بخار میں استعمال ہونے والی پیراسٹامول فارمولا کی ادویات کی مختلف علاقوں میں قلت کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔


شہر کے بیشتر میڈیکل اسٹورز  پر دوائیں دستیاب نہیں جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔


 دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہےکہ کمپنی کی طرف سے ہی سپلائی نہیں کی جا رہی ہے۔

Previous Post Next Post