الیکشن سے پہلے عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں: آصف زرداری

   آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں ، صدر مملکت کے مواخذے کا کہنا قبل از وقت ہے ، خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کا اعلان بھی کردیا ۔



سابق صدر آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں  کہا کے پی کے تھوڑے دوست گمراہ ہیں ، انہیں واپس لانا ہے۔ اب ایک نئی بات، نئی ہوا اور نئی سوچ چلے گی، عمران خان جو کرنے جارہے تھے اللہ کے فضل سے ہم نے روک دیا، اگر عمران خان غلط فیصلہ کرتے تو قوم کے لیے زیادہ مشکل ہوجاتی۔


آصف زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تبدیلی میں ان کا کوئی کردار نہیں، وزیراعظم کی شرافت تھی کہ انہوں نے بلا کر پوچھا، انہیں کہہ دیا آپ کے اتحادی ہیں ، آپ کو اختیار دیتے ہیں۔ 


انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیہ اور  پرچہ لہرانا ، یہ ساری غیر سنجیدہ باتیں ہیں، زندگی بھر کیلئے کیوں امریکیوں کی بیڈ بُک میں آنا چاہتے ہو؟ اور بیڈ بُک میں خود جانا ہے تو جاؤ ، پاکستان کو کیوں لے جانا چاہتے ہو؟ ہم کسی کی بیڈ بک میں نہیں جانا چاہتے، تمام ملکوں سے برابر کی سطح پر ڈیل چاہتے ہیں۔

Previous Post Next Post