ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر نئی پوسٹ، بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی

 بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں  نے بیٹے کے ہمراہ ایک تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔



کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں اسٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔


ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے درمیان مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں تاہم ان پوسٹس میں شعیب ملک کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی تذکرہ جس پر ان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی تشویش مزید بڑھ جاتی ہے۔


جمعرات کو بھی ثانیہ نے اپنے بیٹے ازہان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بیٹے کو سر پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔


ثانیہ نے پوسٹ کے کیپشن میں ایموجی کا استعمال کرتے ہوئےلکھا کہ ' میری دنیا'۔

Previous Post Next Post