خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا سے بریک اپ کیوں ہوا؟ شیزان نے بتا دیا

 دو روز  قبل خودکشی کرنے والی نوجوان بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی موت کے بعد الزامات کی زد میں آنے والے ان کے سابق دوست اور ساتھی اداکار شیزان خان نے اداکارہ سے تعلق ٹوٹنے کی وجہ بتائی ہے۔



بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی سیٹ پر خودکشی کے بعد ان کی والدہ اور دیگر رشتہ داروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ تنیشا کی موت کے ذمہ دار شیزان خان ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق تنیشا کی والدہ کا کہنا ہے کہ شیزان کے ان کی بیٹی کے ساتھ تعلق ہونے کے باوجود دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی تعلقات تھے جس کی وجہ سے تنیشا کافی پریشان تھی اور پھر اس نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔


دوسری جانب اداکارہ کی خودکشی کے بعد گرفتار ہونے والے اداکار شیزان خان نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں تنیشا سے تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ ہمارا آپس میں تعلق تھا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق شیزان خان نے پولیس کو تنیشا سے بریک اپ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تعلق ٹوٹنے کی بڑی وجہ دونوں کا مختلف مذہب تھا اور پھر ہماری عمر میں بھی بڑا فرق تھا جس کی وجہ سے ہماری علیحدگی ہوئی۔


یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے گزشتہ روز شیزان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا ور تفتیش کے لیے پولیس نے شیزان خان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا تھا۔

Previous Post Next Post