معروف پاکستانی فلم بن روئے میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کو بیٹی کی آمد کی اطلاع دی گئی، انہوں نے نومولود کو گود میں اٹھائے تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ننھی پری کا نام ’آہمیلی آئلا رضا خان‘ رکھا ہے۔
ارمینا خان اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔
تاہم اداکارہ کی بیٹی کے اس منفرد نام پر سوشل میڈیا صارفین تجسس کا شکار دکھائی دیے جب کہ ان کے خاوند نے بیٹی کے نام کے نام کے مکمل معنی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتائے۔
فیصل خان کے مطابق آہمیلی کے معنی ہیں 'محنتی اور جفاکش ' جب کہ آئلا کہ ہسپانوی معنی 'خدا کیلئے وقف ہونا' اور عبرانی زبان میں 'روشنی کا دائرہ' ہے۔
واضح رہے کہ ارمینا خان نے فیصل خان سے شادی 2020 میں ہوئی تھی۔