بھارت: زیادتی کی شکار خاتون نے انصاف کیلئے خود کو عدالت میں آگ لگالی

 بھارت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے انصاف کے لیے خود کو عدالت کے سامنے آگ لگالی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ برہم پور کی سب ڈویژنل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد خاتون نے انصاف کےلیے در در کی ٹھوکریں کھائیں اور  انصاف نہ ملنے پر خود کو مٹی کا تیل ڈال آگ لگالی جس پر موقع پر موجود پولیس اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچالیا۔


پولیس نے بتایا کہ خاتون کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔


پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون شادی شدہ ہے اور اسے گزشتہ سال زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کیس  میں ملزم گرفتار ہوا لیکن ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ملزم نے دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔


پولیس کے مطابق ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن خاتون ملزم کے دوستوں کی بھی گرفتاری چاہتی ہے اس لیے اس نے خود کو آگ لگائی۔

Previous Post Next Post