بھارت میں بوائے فرینڈ کے ہاتھوں ایک اور لڑکی کا قتل، لاش جنگل میں دفنادی

 بھارت میں بوائے فرینڈ کے ہاتھوں لڑکی کے خوفناک قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ریاسٹ اڑیسہ میں ایک لڑکے نے اپنی دوست کو دوسرے لڑکے سے تعلق کے شبے میں پہلے گولی مار کر قتل کیا اور پھر اسے جلا ڈالا اور اس کی لاش کو چھپانے کے لیے جنگل میں دفنا دیا۔


پولیس کے مطابق متوفی لڑکی کے دوست سچن اگروال سے جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے پہلے لڑکی کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر اسے دور ایک جنگل میں لیجا کر پیٹرول چھڑک کر اس کی لاش کو آگ لگادی اور پھر لاش کو چھپانے کے لیے اسے دفنا دیا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سچن اگروال بھی لڑکی کے گھر والوں کے ساتھ مل کر انہیں دھوکا دیتا رہا اور مختلف کہانیاں گڑھتا رہا تاہم مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کی تو سچن اگروال نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔


یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی بھارت میں لڑکے کے ہاتھوں اپنی پارٹنر کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کرنے کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا تھا، ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کیے جسے وہ 18 روز تک مختلف شہروں میں جاکر پھینکتا رہا۔

Previous Post Next Post