امریکی گلوکار و موسیقار جیک فلنٹ کی شادی کے چند گھنٹوں بعد اچانک موت ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ فلنٹ کی شادی ہفتے کے روز برینڈا نامی خاتون سے ہوئی لیکن وہ شادی کے کچھ گھنٹے بعد اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔
فلنٹ کی منیجر نے ان کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے گلوکار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلنٹ رات کو سوئے اور صبح دوبارہ نہیں اٹھے، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
فلنٹ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت اپنی شادی کی تصاویر دیکھنی چاہیے تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کو دفن کرنا ہے، میرا دل چلا گیا اور مجھے اس کی ضرورت ہے۔