No title

 ساؤ پاؤلو: برازیل میں اپنی پیشانی پر خود کو چور اور احمق لکھوانے والا نوجوان چند روز قبل ایک واردات کے بعد چوتھی مرتبہ گرفتار ہوا ہے۔




اس کا نام روان روشا ڈا سِلوا ہے جس کی پیشانی پر ٹیٹو گُدا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ’ میں ایک چور اور احمق ہوں۔‘ یہ نوجوان اب چوتھی مرتبہ رنگے ہاتھوں اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایک گھر میں نقب لگارہا تھا۔ جون 2017 میں اس نے ایک چوری کی تھی اور گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اس کی پیشانی پر یہ جملہ لکھا گیا تھا۔ اس واردات میں روان نے ایک سائیکل چوری کی تھی۔

اگرچہ اب بھی ٹیٹو کے نقوش کچھ مدھم ہوچکے ہیں لیکن قریب سے دیکھنے پر پڑھے جاسکتے ہیں جو برازیلی زبان میں ہیں۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ چوری میں ناکامی کے بعد روان کے ماتھے پر اسے چور لکھا گیا تھا۔ روان نے بتایا کہ ٹیٹو بنانے والے دو افراد نے اسے زبردستی بٹھاکر اس کی پیشانی پر اسے چور اور احمق لکھا ہے۔ تاہم پولیس نے ٹیٹو بنانے والوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ کیونکہ ٹیٹو بناتے وقت فن کار اس کا مذاق اڑارہے تھے اور اس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

Previous Post Next Post